اماراتی حکومت نے ویکسین لگوانے والوں کے لیے گرین پاس کی منظوری دے دی
دُبئی(مقامی حکومت) یو اے ای میں کوروناایس او پیز میں رعایت دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے تقریبات اور اجتماعات میں شرکت کے لیے الحوسن ایپ پر گرین پاس کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔ دُبئی حکام کے مطابق الحوسن ایپ پر تین کلر کوڈز متارف کرائے گئے ہیں جو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کے کارآمد ہونے کی مُدت کو ظاہر کریں گے۔ گرین پاس کسی شخص کے ویکسین سٹیٹس اور پی سی آر ٹیسٹ کے کارآمد ہونے کی مُدت کو ظاہر کرے گا۔
پہلی کیٹگری مکمل طور پر ویکسین شدہ افرادکی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم 28 روز گزر چکے ہیں یا انہوں نے بطوررضاکار ویکسین کے ٹرائلز میں حصہ لیا ہوگا۔ ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ الحوسن ایپ پر اسٹیٹس 30 روز کے لیے سبز (green) رنگ میں ظاہر ہو گا اس کے علاوہ کے حرف یا گولڈ سٹار کے ایکٹو آئیکون کی صورت میں سات روز کے لیے ظاہر ہوگا۔
ڈیلی گلف اُردو کے مطابق دوسری کیٹگری ان کی ہے جنہیں کورونا کی ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے 28 روز سے کم عرصہ گزرا ہوگا۔ ان کا الحوسن ایپ پر پی سی آر کا نیگیٹو رزلٹ 14 روز کے لیے سبز (green) رنگ میں ظاہر ہوگا۔تیسری کیٹگری میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین کی صرف پہلی خوراک لگوائی ہے اوردوسری خوراک لگوانے کا انتظار کر رہے ہیں ، ان کا الحوسن ایپ پر پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ کا اسٹیٹس 7 روز کے لیے سبز (green) رنگ میں ظاہر ہوگا۔
چوتھی کیٹگری میں وہ ہیں جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک تو لگوا لی ہے مگر دوسری خوراک 48 روز گزرنے کے بعد بھی نہیں لگوائی ہے۔ ان کا الحوسن ایپ پر پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ کا اسٹیٹس 3 روز کے لیے ظاہر ہوگا۔جبکہ جن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے استثنیٰ دیا گیا ہے اور ان کے پاس اس حوالے سے منظور شدہ سرٹیفکیٹ موجود ہے، ایسے افراد کا الحوسن ایپ پر پی سی آر ٹیسٹ کا نیگیٹو رزلٹ کا اسٹیٹس 7 سات کے لیے سبز (green) رنگ میں دکھائی دے گا۔ جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی اور انہیں ویکسین لگوانے سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے، ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کا نیگیٹو رزلٹ الحوسن ایپ پر تین رو ز کے لیے سبز رنگ میں دکھائی دے گا۔