منچن آباد(نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد کا اچانک دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے آؤٹ ڈور، وارڈ، اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا. انہوں نے مریضوں کودی جانےوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے وارڈ میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی ان سےادویات کی فراہمی اور دیکھ بھال بارے دریافت کیا.ڈہٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور ادویات کا سٹاک چیک کیا. انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سےکہا کہ مریضوں کوبہترعلاج معالجہ کی سہولت اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت نہ برتی جائے.اس موقع پر انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔