الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی معیادی نظر ثانی 2021/2022 کا شیڈول جاری کر دیا ہے :ڈسٹرک الیکشن کمشنربہاولنگر

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ضلع بہاولنگر میں ڈسٹرک الیکشن کمشنر تنویر احمد ہمایوں نے میڈیا کوبتایا کہ انتخابی فہرست کی گھر گھر تصدیق کا عمل ای سی پی ٹائم لائن کے مطابق 7 نومبر 2021 سے شروع ہو چکا ہے اس تصدیق کے عمل میں تصدیق کنندہ گھر گھر جاکر درج شدہ افراد کے کوائف کی تصدیق اور ان کے اہل خانہ کے کوائف کی تصدیق کرے گا اسکے علاوہ وہ لوگ جن کا نام انتخابی فہرست میں درج نہ ہو وہ اپنا ووٹ شناختی کارڈ کے موجودہ یا مستقل پتہ پر اپنے انتخابی علاقے میں درج کروا سکیں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ضلع بہاولنگر کی عوام سے اپیل کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اپنے انتخابی علاقہ میں تعینات عملہ سے تعاون کریں اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ قبل از وقت عام انتخابات کے لیے مستند اور غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کی جا سکیں اس کام کی بابت مزید یہ بات بھی واضح کی کہ انتخابی فہرست کی معیادی نظر ثانی کا دوسرا مرحلہ 26 جنوری 2022 سے شروع ہو گا جس میں ابتدائی انتخابی فہرست کی اشاعت ای سی پی کی ٹائم لائن کے مطابق ہو گی اسکے علاوہ وہ افراد جو پہلے مرحلہ میں اپنا ووٹ اندراج نہ کرا سکیں ہوں وہ اپنا ووٹ متعلقہ انتخابی علاقہ میں شناختی کارڈ کے موجودہ اور مستقل پتہ پر درج کروا سکیں گے اور اگر کسی ووٹر کو کسی دوسرے افراد کے اندارج پر اعتراض ہو یا کسی ووٹر کو اپنے نام کے کوائف کی بابت درستگی مطلوب ہو تو وہ اپنی درخواست برائے اندراج اعتراض و درستگی کیلئے فارم نمبر 15/16/17 پر افسر نظر ثانی کے پاس داخل کرا سکے گا۔ ابتدائی انتخابی فہرست کی اشاعت بمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان و ضلعی الیکشن کمشنر ضلع بہاولنگر میں 410 ڈسپلے سینٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ووٹر اپنے ناموں کے اندارج کی تفصیل متعلقہ ڈسپلے سینٹر پر چیک کر سکے گا

متعلقہ خبریں