چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے کہا ھے کہ پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام22 -2021 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا خوبصورت اور احسن اقدام ھے۔ اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف پنجاب بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا بلکہ اس اقدام سے پنجاب کی ثقافتی اقدار کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کے نوجوان بڑھ چڑھ کر اس پروگرام میں حصہ لیں۔وہ ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے.اس موقع پر ڈاٸریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور سلیم قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام میں موسیقی، فاٸن آرٹس’دستکاری’افسانہ نویسی’علاقاٸی رقص اور تھیٹر کی کیٹگریز میں 16 سے 40 سال تک کی عمر کے مرد و خواتین امید وار حصہ لے سکٕںں گے۔ثقافتی رقص میں عمر کی کوٸ قید نہیں۔اس پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ھے۔یہ مقابلے پہلے ضلعی پھر ڈویژنل اور آخر میں صوبائی سطع پر منعقد ھونگے۔ھر کیٹگری میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ھر سطح پر کیش پراٸزز اور تمام شرکت کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹس دیٸے جاٸیں گے۔