بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر عثمان منیر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی نگرانی میں ضلع بھر میں کاشتکاروں اور زمینداروں کو مقرر کردہ نرخ پر کھاد کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع بہاولنگر میں مختلف مقامات پہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں انہوں نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف چھاپہ مار کر یوریا کھاد کے475 تھیلے برآمد کیے اور گودام کو سیل کر دیا۔ضلع بھر کےکسان بھائی کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے شہروں کے افسران سے درج ذیل نمبروں پر شکایات درج کرائیں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی.ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نمبر.. 0639240124،
اے سی آفس بہاولنگر 0639240124
اے سی آفس چشتیاں 0632503916
اے سی آفس ہارون آباد0632253624
اے سی آفس فورٹ عباس 0632510531
اے سی آفس منچن آباد -0632750505
متعلقہ خبریں