چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ظہیرعباس چٹھہ نےکہا ہےکہ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کےنظام کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں, ضلع کی پانچ تحصیلوں میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے جارہے ہیں. انہوں نے اراضی سنٹر کے باہر منعقدہ ریونیو خدمت کچہری میں کسانوں و شہریوں سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کے لیے آسانیاں اورخدمات میں بہتر ریسپانس کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اور ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے. ہے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام تحصیلوں چشتیاں, بہاولنگر. منچن آباد, ہارون آباد, فورٹ عباس میں ریونیو عوامی خدمت کچہریاں منعقد کی گئیں جہاں اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔