212کنال سرکاری رقبہ میں جوڈیشل کمپلکس،وکلا چیمبرزکی تعمیراوردیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر مرزا سلمان بیگ

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)چشتیاں میں 2کروڑ38لاکھ روپئے کی لاگت سے چک 4فورڈ کے212کنال سرکاری رقبہ میں جوڈیشل کمپلکس،وکلا چیمبرزکی تعمیراوردیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سےچشتیاں کے وکلا کا دیرینہ مسلہ 100سال کیلئےحل ہوجائے گا۔اس امر کا اظہارڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر مرزا سلمان بیگ نےبارایسوسی ایشن چشتیاں کے نومنتخب عہدےداران کی تقریب ضلف برداری سےخطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی منصب کو حاصل کرنےکے بعد اسکی عزت اور وقار کیلئےفرائض انجام دینا بہت بڑا امتحان ہے جبکہ خیبر سےکراچی تک کالے کوٹ والے ایک برادری سے منسلک ہیں۔چشتیاں بارکے عہدے داران اور وکلا محنت کے ساتھ کیسز کی تیاری کرتے ہیں۔انہوں نے نومنتخب عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ وہ قانون کی پاسداری،عدالتوں کے احترام اور وکلا کے حقوق کے تحفظ کیلئے احسن انداز سےاپنے فرائض انجام دیں گے۔قبل ازیں بار کے نومنتخب صدرۤآفتاب احمد گجرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری محمد نواز بھٹی ایڈووکیٹ،سابق صدر بار سیف اللہ وٹو ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری غلام رسول خاں ایڈووکیٹ نےبھی خطاب کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفراقبال،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں محمد نواز بھٹی،سول جج حافظ محمد فاروق،سول جج طارق اشرف،سول جج یاسرعرفات۔سول جج مدثراقبال شاہ،ڈی پی اوبہاولنگر محمد ظفر بزدار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر،اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں رانا غلام مرتضی،ڈی ایس پی چشتیاں محمد فیاض ودیگرافسران کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں