فلم سازوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں فلم کو صنعت کا درجہ دے دیا

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 23-2022 کا 9 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔اپنی تقریر کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فلم کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے، فلم سازوں کو 5 سال کے لیے ٹیکس پر چھوٹ دی جا رہی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سنیما پروڈیوسرز کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے، نیشنل فلم اسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے.وزیر خزانہ نے کہا کہ فلم اور ڈراموں کے لیے مشینری کی امپورٹ پر 5 سال ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا

متعلقہ خبریں