صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں صنعتی ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(پ ر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے جام اکرام اللہ دھاریجو کی صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں سندھ میں صنعتی زونز کو بہتر انفرااسٹرکچر فراہم کرنے اور سندھ کے تمام اضلاع میں انڈسٹریل زون قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صنعتوں کے قیام سے صوبے میں روزگار کے مذید مواقعے میسر آئیں گے اور صوبے میں خوشحالی ہوگی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کو بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور اکثریت سے سرخرو ہو گی۔ انہوں نے مذید بتایا کہ سندھ کے صنعتی زونز میں ایک ارب روپے سے زائد لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور منصوبوں کی تکمیل سے صنعتی زونز میں بہت مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ ملاقات میں سندھ خاص کر ضلع گھوٹکی کی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں