پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ارفع فیملی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ضلع وسطی کی عوام کو گزشتہ دور کی پریشانیوں نے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جارہے ہیں: ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم
ضلع وسطی کی عوام کو پارکس و پلے گراونڈ کی بہتری اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب روز کوشاں ہیں: ایڈمنسٹریٹربلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی


کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی،ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کے ہمراہ ضلع وسطی عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر7 میں پاکستان کی لیجنڈ طالبہ اور دنیا کی کمسن ترین سافٹ ویئر انجینئر ارفع کریم کے نام سے منسوب ارفع فیمیلی پارک کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی خالد ریاض صدیقی،اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد عدنان بھٹو،ڈائریکٹر باغات بلدیہ وسطی ندیم حنیف،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد و دیگر بلدیاتی افسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر بیرسٹر وہاب مرتضیٰ وہاب نے میڈیا کے نمائندوں اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا امتیاز و رنگ و نسل اور سیاست عوام کی فلاح بہبود کے کام کو ترجیح دیتی ہے جس کی بہترین مثال آج اس پارک کا افتتاح ہے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہتا ہوں لوگ چیزوں کو سیاست کی نظر کرتے ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹیکسز بلدیاتی اداروں کے پاس جائے گا تو یہ ادارے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے۔فیصلہ کرنا ہوگا بلدیہ کو ٹیکس دینا ہے یا کچھ لوگوں کی جیب کو؟ اس موقع پر انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی اور ڈپٹی کمشنر کی کوششوں کو سراہا جو وہ ضلع وسطی کی عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے کر رہے ہیں۔اس موقع ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے استقبالیہ تقریر میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی کی بہتری کے لئے آئندہ منصوبہ بندی کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صلع وسطی کے پارکس،پلے گراونڈز کی بہتری اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع وسطی کی عوام کو گزشتہ دور کی پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے وہ اور انکی اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹیم ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔قبل ازیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارک کا تفصیلی دورہ کیا بعد ازاں انہوں نے افسران کے ہمراہ یسین آباد لیاری ندی پر کچرا اٹھانے کے کام کا معائنہ کیا اور افسران سے معلومات حاصل کی جبکہ لیاقت آباد ڈاکخانہ چورنگی تا ناظم آباد گلبہار چورنگی تک گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے وہاں پودا لگا کر کام کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں