کراچی:الہ دين پارک سےملبہ اٹھانےکاکام جلدمکمل کریں،سپریم کورٹ کاحکم


بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ميں الہ دین پارک سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کی رپورٹ کے مطابق الہ دین پارک کی زمین پر تجاوزات مكمل ختم کردیے گئے ہیں۔عدالت نے حکم ديا کہ الہ دین پارک سے ملبہ اٹھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے اور الادین پارک کی زمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

 اس سے قبل بدھ کوکیس کی سماعت کے دوران  کمشنر کراچی نے عدالت کوبتايا کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ ایریا منہدم کردیا ہے اوراب ملبہ ہٹانے کیلئے سندھ حکومت سے معاونت درکار ہے۔چيف جسٹس نے استفسار کيا کہ آپ ملبہ ہٹانے کیلئے9 کروڑ روپے مانگ رہے ہیں۔سپريم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ہدايت کی کہ ملبہ ہٹا کرالہ دين پارک کو بحال کریں۔

عدالت نے مزید ريمارکس ديے کہ الہ دین پارک کی زمین پرکسی قسم کی غیرقانونی تعمیرات نہیں ہوں گی۔الہ دين پارک کے وکيل ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نےعدالت سے استدعا کی کہ حکم نامہ میں ترمیم کی جائے اور ہمیں انکروچر نہیں کہا جائے،یہ لیبل ہم سے ہٹایا جائے۔عدالت نے الہ دین پارک انتظامیہ کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔

پیر 14جون کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیسز میں چیف جسٹس گلزار احمد نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کوغیر قانونی قرار دیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ غیر قانونی طورپرزمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا، لہٰذا پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے

متعلقہ خبریں