کرونا‘ افغان صورتحال: خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن ایک برس کیلئے ملتوی کرنے پر غور
خیبر پی کے حکومت نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال اور کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث رواں برس منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ جس کی تصدیق سرکاری ذرائع سے بھی کی گئی ہے۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اب تحصیلوں اور ویلیج ونیبرہڈ کونسلوں پر مشتمل دو درجاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔ تاہم اب افغانستان کی مسلسل بدلتی ہوئی غیریقینی صورت حال اور ملک بھر میں جاری کرونا کی چوتھی لہر کے باعث صوبائی حکومت کو بیوروکریسی اور انتظامیہ کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک سال کے لیے ملتوی کیا جائے۔