12ستمبر کو ہونیوالے کینٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے انتظامات مکمل ہیں، شریف اللہ

12ستمبر 2021کو خیبر پختونخوا م کے 7اضلاع میں 11کینٹونمنٹ بورڈز میں 37وارڈز میں جنرل نشستوں پر ہونیوالے انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، یہ بات صوبا12ستمبر کو ہونیوالے کینٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے انتظامات مکمل ہیں، شریف اللہ

ئی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ مروت نے پشاور میں گریڈ 17میں نئے تعینات زیر تربیت الیکشن افسران کے تیسرے گروپ کو انتخابی امور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہی، زیر تربیت افسران کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخو اکے دفتر کے علاوہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفاتر اور تاریخی قلعہ بالا حصار کا مطالعاتی دورہ کرایاگیا، جو ان کی تربیت کا لازمی حصہ ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا نے بتایا کہ کینٹ بورڈز انتخابات کے لئے پولنگ عملہ کی تربیت کا عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کہ یہ انتخابات پشاور کینٹ میں 5جنرل نشستوں، نوشہرہ میں 4، رسالپور میں3 ، چراٹ میں2، مردان میں 2، کوہاٹ میں 3، بنوں , ڈی آئی خان, حویلیاں اور مری گلیات میں 2،2 اور ایبٹ میں سب سے زیادہ 10وارڈز میں جنر ل نشستوں پر ہوں گے، شریف اللہ مروت نے مزید بتایا کہ پولنگ 12ستمبر 2021کو صبح 8بجے شروع ہوکر شام 4بجے تک ہوگی، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں گذشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہیں، تمام اضلاع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلوں کی حلقہ بندیاں مکمل کر گئیں ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی تقرری کا اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے اور ان انتخابات میں استعمال ہونیوالی انتخابی مواد بشمول سٹیشنری سامان کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے، شریف اللہ مروت نے مزید بتایا کہ کینٹ بورڈز سمیت بلدیاتی انتخابات میں محروم طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے محروم طبقات بالخصوص خواتین سے اپیل کی کہ وہ بلاخوف و خطر اپنے پولنگ اسٹیشن جاکر کینٹ بورڈز کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ لیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور ملک میں آئین کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کرانے کا ذمہ دار ہے، جس کو بطریقہ احسن انجام دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے کی سطح پر جینڈر اینڈ ڈسیبلٹی گروپ اور اضلاع کی سطح پر ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں ٹرن آوٹ بڑحانے اور خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن میں معاونت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، اس موقع پر جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر ،(ایڈمن) ہارون خان شنواری نے خیبر پختونخوا کے تمام افراد بشمول قبائلی اضلاع سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اپنے ووٹ کا اندراج کرالیںکیونکہ جیسے ہی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا پھر کوئی بھی ووٹ کا اندراج یا تبدیلی نہیں کراسکے گا ابھی سب کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی SMS سروس کے ذریعے اپنا شناختی کارڈ نمبر8300 پر بھیج کر اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرلیں۔

اگر درج نہیںیا غلط جگہ پر درج ہے تو اپنے ضلع کے الیکشن آفس سے فوری طور پر رجوع کریں اور خود اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا نے نئے افسران پر زور دیا کہ وہ تربیتی کورس میں دلچسپی لیں تاکہ اپنے فرائض منصبی بطریقہ احسن نبھا سکیں، بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن اسلام آباد سے ڈائریکٹرآصف علی یاسین ، ڈائریکٹر مُکھی بانو ، ڈائریکٹر لوکل گورننمنٹ ذولفقار احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن وزیر اکبر اور پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد بھی موجود تھے، الیکشن افسران نے بریفنگ میں دلچسپی لی اور صوبے میں ہونیوالے بلدیاتی اور کینٹونمننٹ انتخابات کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے، جن پر ان کو مکمل بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ نئے تعینات زیر تربیت الیکشن افسران کے پہلے اور دوسرے گروپ کوبھی چند دن پہلے خیبرپختونخوا کا دورہ کریا گیا تھا

متعلقہ خبریں