خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات اگلے سال تک موخر کرنے کے لئے صوبائی کابینہ کااجلاس آئندہفتے طلب
افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات اگلے سال تک موخر کرنے کے لئے صوبائی کابینہ کااجلاس آئندہفتے طلب کر لیا ہے ۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ طورپر اعلان کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کو بھی اس ضمن میں کابینہ اجلاس کے بعد آگاہ کردیاجائے گا۔جس کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کردیا جائے محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال ، سات لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی آمد ، قبائلی اضلاع میں نئی حلقہ بندیاں ، صوبے میں کرونا کیسز میں اضافہ کو اس کی وجوہات بتائی گئی ہے ۔ نئے بلدیاتی انتخابات آئندہ سال کے مارچ سے اکتوبر کے درمیان تک کر دیئے جائینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبائی حکومت نے بھی تیاریاں کی تھی تاہم افغانستان صورتحال اس کی سب سے بڑی وجہ ہے صوبائی کابینہ کا اجلاس اس حوالے سے آئندہ ہفتے طلب کیا جا رہاہے ۔ او رصوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد انتخابات ایک سال کے لئے موخر کردیئے جا ئینگے ۔