پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کو ایک بار پھر نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)ذرائع ریلوے کے مطابق ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کیلئے ٹینڈر اگلے ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں 32 ٹرینوں میں سے 15 ٹرینوں میں نجی شعبےنےدلچسپی ظاہرکی تھی ذرائع ریلوےکا کہنا ہےکہ صرف دو مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانےکی منظوری دی گئی ہے 13مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کی پیشکش کم بولی پر مسترد کی۔ذرائع ریلوے کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ ریلوے کو معقول رقم ادا کرے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں بھی دے۔

متعلقہ خبریں