محکمہ بلدیات نے لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کو خوبصورت بنانے کی منظوری دیدی

لاہور(مقامی حکومت) محکمہ بلدیات نے لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کو خوبصورت بنانے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کو خوبصورت بنانے کی منظوری دے دی ہے، مال روڈ کو خوبصورت بنانے پر پچاس کروڑ روپے خرچ ہونگے۔
محکمہ بلدیات نے بہاولپور شہرپر بھی نظرکرم ڈال دی ہے اور اس کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے کیلئے پچیس کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب ملتان شہر کی تاریخی حیثیت کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملتان کی تاریخی حیثیت کی بحالی کیلئے تیس کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ محکمہ بلدیات نے تینوں شہروں کیلئے مذکورہ بجٹ منظور کر لیا۔

متعلقہ خبریں