پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر مسلم لیگ ق کے تحفظات کا معاملہ حل نہیں ہو سکا، چار دن گزر جانے کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء نے مسلم لیگ ق کے تحفظات اور تجاویز وزیراعظم کو پہنچا دیں،سیکرٹری بلدیات کی دو بار قائم مقام گورنر پنجاب سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے دو اجلاس ہوچکے ہیں، ویڈیو لنک پر اتحادی قیادت، وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق بلدیاتی اداروں میں دیہی نمائندگی بڑھانے کے لئے کوشاں ہے، مسلم لیگ ق تحصیل کونسل کے نظام کو بلدیاتی ایکٹ کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے سیمی اربن نمائندگی زیادہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا، مسلم لیگ ق باضابطہ حکومت پنجاب کو اپنی تجاویز دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں