پنجاب میں ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر ملے گااور 20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط ہو گی:وزیراعلی پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا لیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ پہلی مرتبہ بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں پیری اربن ہاؤسنگ کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) نے 54 مقامات کا سروے مکمل کر لیا ہے۔ پہلے فیز میں 32 سائٹس پر 10 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹ بنانے کی سفارشات پیش کی ہیں۔پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کےتحت پنجاب میں ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر ملے گااور 20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط ہو گی- کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے وزیر اعلی آفس میں قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی اورگھر حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباددی-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے مزید حکومت پنجاب کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے-قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست دہندگان/ الاٹی مورگیج فنانس / قرضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔بینک آف پنجاب کی سربراہی میں بینکوں کا کنسورشیم گھروں کیلئے مورگیج فنانس فراہم کر رہا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ، ڈی جی پی آر کی 5 خالی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری اور گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے چارٹر کی منظوری بھی دے دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال کی ترقی کیلئے18سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ ضلع ساہیوال میں 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سکیموں پر کام شرو ع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپورٹس وظائف، کیش ایوارڈز اور انتقال کرنے والے سابق کھلاڑیوں کے خاندانوں کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دے دی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ عثمان بزدار انارکلی بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے میوہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے زخمیوں سے علاج معالجے اور دیگر امور کے بارے میں بھی دریافت کیا اورزخمی خاتون کو دلاسہ دیا۔وزیراعلیٰ نے شیراز نامی نوجوان کے 5کامیاب آپریشن ہونے پر ڈاکٹروں کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ نے کہاحکومت پنجاب بم دھماکہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں