پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کانئے بلدیاتی آرڈیننس کی 18شقوں میں سے بیشترپر اتفاق، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سمیت 6نکات پر ڈیڈ لاک ختم کرانے کی کوشش جاری


لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) پنجاب اسمبلی کی 23رکنی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نئے بلدیاتی آرڈیننس کی 18شقوں میں سے بیشترپر اتفاق کرلیا ہے۔ ووٹنگ کیلئے ای وی ایم مشینوں کے استعمال سمیت6نکات پر اتفاق رائے ابھی ہونا باقی ہے۔ چیئرمین سردار فاروق امان اللہ دریشک، وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ، وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید، وزیر برائے صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت،پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ احمد خان،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ساجد احمد خان اور چودھری محمد شفیق انور، چودھری ساجد محمود، ظفر اقبال، گلریز افضل گوندل، امین اللہ خان، مومنہ وحید، ذیشان رفیق، سجاد حیدر ندیم،رمضان صدیق،جاوید علاؤ الدین ساجد، رئیس نبیل احمد، واثق قیوم عباسی، سید عثمان محمود، سردار اویس احمد خان لغاری، سمیع اللہ خان،سردار فروغ امان اللہ دریشک،اور ملک محمد احمد خان پرمشتمل 23رکنی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بل کے بیشتر نکات پر اتفاق کیا جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سمیت 6نکات پر ڈیڈ لاک ختم کرکےاتفاق رائے کیلئے حکومتی ٹیم کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے تاکہ اپوزیشن کے اراکین کمیٹی کو بھی اِن نکات پر قائل کیا جاسکے۔ کمیٹی متفقہ بل ایوان میں بحث کے لیے پیش کر سکے۔

متعلقہ خبریں