میئرکراچی نے شہریوں کی سہولت کے لیے واٹر کارپوریشن میں کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر قائم کردیا

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن نے کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر کے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر کھلے مین ہولز کورز کی موصول ہونے والی 1305 شکایات میں سے 841 حل کردیں اور ٹوٹے ہوئے مین ہولز کی درج 399 شکایات میں سے 200 شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹوٹے مین ہولز کی تعمیر و مرمت کرکے سیوریج نظام بحال کردیا جبکہ باقی شکایات کو حل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق صفورہ ٹاؤن میں 28 ماڈل زون 18 اورنگی 60 جناح 27 کلفٹن 20 چنیسر 38 بلدیا 31 سائٹ 6 کورنگی 67 منگھو پیر 41 اِبراھیم حیدری 26 گڈاپ 2 لانڈھی 23 سھراب گوٹھ 2 نیو کراچی 84 مومن آباد 2 صدر 34 نارتھ ناظم آباد 55 گلبرگ 28 گلستان جوہر 39 ملیر 27 لیاری 24 شاہ فیصل 38 کیماڑی 38 گلشن اقبال 69 ناظم آباد 50 اور لیاقت آباد ٹاؤن سے 26 کھلے مین ہولز کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جن میں سے اب تک 70 فیصد شکایات کو حل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی 30 فیصد شکایات کو حل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے حکام نے بتایا کہ میئر کراچی نے شہریوں کی سہولت کے لیے کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر واٹر کارپوریشن قائم کیا ہے جس پر شہری چوبیس گھٹنے فراہمی و نکاسی آب کی شکایات 1334 پر درج کروا رہے ہیں اور شکایت درج ہونے کے بعد اسے جلد حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں جس کی نگرانی میئر کراچی روزانہ کی بنیاد پر بذات خود کر رہے ہیں حکام کا مزید کہنا تھا کہ شہری چوبیس گھٹنے کسی بھی وقت اپنی شکایات ہیلپ لائن نمبر 1334 پر یا متعلقہ ڈویژن میں درج کروا سکتے ہیں کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں