ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا نوٹیفکیشن کےمطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں