حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1 روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا۔
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کےذریعے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دیدی ہےواضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔دوسری جانب کل سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔