سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
نیوز رپورٹ، اسلام آباد
عدالت عظمیٰ نے خورشید شاہ کی ضمانت 1کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خور شید شاہ کو جیل میں مستقل نہ رکھا جائے۔دورانِ سماعت نیب نے استدعا کی خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے جس پر عدالت نے ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔