اسلامی نظریاتی کونسل کے تحفظات کے باعث زیادتی کے مجرم کو کیمیائی آختہ کاری (کیمیکل کے ذریعے جنسی طور پر ناکارہ بنانا) کی شق قانون سے نکال دی گئی۔ملک میں زیادتی کے کیسز میں سزاؤں کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم۔ملیکہ بخاری

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا محفوظ کیا جارہا ہے، آئندہ زیادتی کے واقعات کا ٹرائل پبلک نہیں، اِن کیمرہ ہوگا جبکہ ٹو فنگر ٹیسٹ روک دیا گیا ہے۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ خواتین کی کردار کشی کے عمل کو کوئی قانونی حیثیت نہیں دی جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تاریخی قانون سازی کی ہے، اینٹی ریپ کا جو پہلے قانون تھا اس میں سقم تھا، ہمارے ملک میں زیادتی کے کیسز میں سزاؤں کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ قوانین کی اہم شقوں میں خصوصی عدالتوں کا قیام ہے تاکہ التوا ختم ہو، ہر ایک ضلع میں خصوصی تفتیشی یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں تربیت یافتہ تفتیش کاروں کو شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں