گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والےآپریشن منیجمنٹ گروپ کے آفیسر جمال حیدر کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی
اسلام آباد (وہاب رضا علوی سے) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والےآپریشن منیجمنٹ گروپ کے آفیسر جمال حیدر کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی، کابینہ ڈویژن میں تبادلہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مستقل ترقی پانے والوں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے وزارت مواصلات میں تعینات گریڈ سترہ کے آفیسر جمال حیدر کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی اور کابینہ ڈویژن میں تعینات کردیا گیا۔واضح رہے کہ وفاقی درالحکومت میں بڑے پیمانے پرافسروں کی ترقیاں اور تبادلےکئے گئے ،تبادلہ اور پروموشن حاصل کرنے والے 46 آفیسروں کی مستقل اور اٹھارہ آفیسروں کی عارضی بنیادوں پر گریڈ اٹھارہ میں ترقی اور مختلف وزارتوں میں تبادلےکئے گئے ہیں۔