اسلام آباد میں50یونین کونسلز تشکیل دی گئی ہیں,ہر یونین کونسل میں 6 جنرل وارڈز اور 2 خواتین کے وارڈز بنائےگئے ہیں
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ زیر غور آیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کی گئی۔اسلام آباد میں50 یونین کونسلز تشکیل دی گئی ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق ہر یونین کونسل میں 6 جنرل وارڈز اور 2 خواتین کے وارڈز بنائےگئے ہیں۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست پر اعتراضات 30 اپریل تک دائر ہوسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی کو حلقہ بندی اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ حلقہ بندی اتھارٹی یکم سے15 مئی تک تجاویز اور اعتراضات کو نمٹائے گی۔ الیکشن کمیشن اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 19 مئی کو جاری ہوگی