پاکستان مسلم لیگ نواز صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، سجاد خان
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے جو ہمہ وقت عوام تک بلا خوف خطر حق اور سچ کیساتھ پیغام رسانی کی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف عمل ہے مگر پاکستان میں بدقسمتی سے آئے روز صحافیوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابقہ امیدوار NA60 سجاد خان صحافیوں کی منعقدہ تقریب کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ انکی حکومت صحافیوں کی مشکلات کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے انکی جماعت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے وہ تنقید برائے تعمیر کو خوش آئند سمجھتے ہیں تاکہ وہ درست
فیصلے کر سکیں جس سے عوام براہ راست مستفید ہوں۔
سجاد خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پی ٹی آئی حکومت نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اسکے برعکس ملک و قوم کے ساتھ مذاق کیا صحافیوں پر ظلم ڈھائے مختلف حیلے بہانوں سے صحافیوں کو ڈرا دھمکا کر حق بات لکھنے سے روکا مگر وہ اس موقع پر بھی ناکام ہوئے اور قلم کی آواز دبانے کی ہر کوشش میں ناکام ہوئے سجاد خان نے عمران خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ڈلیور کرنے کی بجائے مخالفین پر مقدمات بنانے اور ان پر اپنے سوشل میڈیا ونگ کے ذریعے کیچڑ اچھالنے میں وقت گزارا انکی ناقص پالیسیوں سے آج ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جس سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کا بازار گرم اور ریکارڈ قرضے لئے گئے جنکا حساب لینا ضروری ہے انکا مزید کہنا تھا ملک عمران خان کے اداروں کے خلاف نفرت آمیز رویے کا کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا ہمارے لئے پاکستان اور پاک فوج کی سالمیت پہلی ترجیح ہونی چاہیے پاکستان سے بڑھ کے کچھ نہیں۔