2023کی مردم شماری کاغذ کی بجائے ڈیجیٹل ہو گی :چیئرمین نادرا
لاہور(خصوصی رپورٹر) چیئر مین نادرا طارق ملک نے کہا کہ 2023 کی مردم شماری کاغذ کی بجائے ڈیجیٹل ہو گی ،نادرا نے ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے خاص سافٹ ویئر بھی تیار کر لیا۔ چئیرمین نادرا طارق ملک نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی،پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹک نادرا کی مدد سے ڈیجیٹل مردم شماری کرے گا۔ مردم شماری کرنے والے آفیشلز خاص پیٹرن کے ذریعے گھروں اور آبادی کا اندراج کریں گے،اینڈروائڈ سسٹم پر فارم کھلیں گے جس پر خاص چیکس لگے ہوئے ہیں،نادرا کے خاص سافٹ ویئر کے استعمال سے مردم شماری کے عمل میں غلط اندراج ناممکن ہو گیا ۔ چیئر مین نادرا کا مزید کہنا تھا کہ نادرا نے مردم شماری کے دوران جی پی ایس سسٹم کے ذریعے جیو لوکیشن کیلئے بھی انتظامات مکمل کر لئے،ڈیش بورڈ کے ذریعے مردم شماری کے عمل شفافیت کو دیکھا جا سکے گا،شہریوں کو اپنی معلومات خود ڈالنے کیلئے ویب پورٹل بھی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حساس ادارے اور بینک بھی اب شہریوں کی مرضی کے بغیر نادرا کا ڈیٹا چیک نہیں کر سکتے،3 کروڑ سے زیادہ کی جعلی ووٹر لسٹیں پکڑ لی گئیں،