صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس، پہلی بار بجٹ میں میڈیا ورکرز اور ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ایک ارب روپے مختص
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کیلئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشکور ہوں جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں میڈیا ورکرز اور ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کیلئے رکھے گئے ہیں میں وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کیلئے انہوں نے رقم فراہم کی، بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر مشکل گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔