کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)ضلع وسطی میں 5 ٹاؤن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کیماڑی، غربی اور ملیر میں بھی مزید ٹاؤن بنائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیماڑی میں 3، غربی میں 3 ٹاؤن بنائےجائیں گے۔سندھ حکومت کی جانب سے ضلع ملیر میں 3 ٹاؤن بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ضلع کورنگی میں 4 ٹاؤن 37یونین کمیٹیاں بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں 3، شرقی میں 5 ٹاؤن بنائے جانے کا امکان ہے