ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا امتحانی مراکز پر اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی کے ہمراہ ہنگامی دورہ

طلبا آزادانہ طور پر موبائل فون استعمال کرتے پائے گئےامتحان سپریٹینڈنٹ اور انتظامیہ و دیگر بد عنوان افراد کو اینٹی کرپشن اؤر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے حوالے کرنے کے احکامات


کراچی (نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو کا اسسٹنٹ کمشنر نیوکراچی ارسلان طارق کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2,سیکٹر11ایف نیو کراچی میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران امتحانی مرکز میں شدید بے ضابطگی دیکھی گئی اسکول میں امتحان شروع ہونے سے قبل موبائل فون پر واٹس اپ کے ذریعے پرچہ طلباء کے ہاتھوں میں آ چُکا تھا مزکورہ امتحانی مرکز میں طلبا آزادانہ طور پر موبائل فون استعمال کررہے تھے اور حل شدہ پیپر ایک دوسرے سے شیئر کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو نے اس عمل روکنے کے فی الفور احکامات جاری کئے اور نقل میں استعمال ہونے والے مواد کو اپنے قبضے میں لے لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو نے کہا کہ مزکورہ بے ضابطگی امتحانی مرکز کے سربراہ اور نگراں امتحان کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک منظم مافیہ ہے اس میں ملوث افراد کا تعین کر لیا گیا ہے جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے۔ ان افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے اینٹی کرپشن سندھ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں