لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لئے گزر گاہ بھی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ گلبرگ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے 4 لائن یا 3 لائن دو رویہ شاہراہ بنانے پر غور جاری ہے، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے ٹریفک کے دباؤ میں 65 فیصد تک کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی ضروریات پر پوری نظر ہے، شہریوں کے مسائل حل کریں گے، لاہور میں ٹریفک کی فراہمی، نکاسی آب، ہیلتھ اور ہاؤسنگ پراجیکٹ ترجیحاً مکمل کریں گے۔