لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)ذرائع سیکرٹریٹ کےمطابق تمام صوبائی سیکرٹریز اپنےشیڈول میں ایک گھنٹہ عوام کے لیے مختص کریں، عوام کے لئے مختص وقت کے دوران آفیسرز کوئی میٹنگ نہ رکھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریز عوام کے مسائل فوری حل کرانے میں مثبت کردار ادا کریں۔چیف سیکرٹری کامران علی کا کہنا ہے کہ ساڑھےدس سے ساڑھے گیارہ بجے تک میرے دروازے کھلے رہیں گے۔