لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)لاہور میں ڈینگی مچھر نے اپنے پنجے گاڑ لیے، اب تک 3 ہزار 145 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں اور 238 مریض لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔سرکاری اسپتالوں کے بیڈز ڈینگی مریضوں سے بھر گئے۔ بہت ہی کم بیڈز مریضوں کیلئے خالی رہ گئے ہیں۔ ایکسپو فیلڈ سینٹر میں 280 بیڈز پر مشتمل اسپتال مریضوں کیلئے کھل گیا ہے۔لیکن اسے مکمل طور پرفعال نہیں کیا جاسکا.سرکاری اسپتالوں سے ستائے مریضوں نے ایکسپو فیلڈ کا رخ کر لیا، جہاں وہ ٹیسٹ اور علاج کے لیے آرہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ایکسپو فیلڈ اسپتال فی الحال ٹیسٹ کی حد تک ہی محدود ہے، مریض کا معائنہ کرکے واپس بھیجا جارہا ہے، فیلڈ اسپتال کا عملہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔مریضوں نے وزیر اعلی پنجاب اوردیگرحکام سےاپنے مطالبہ میں کہا ھےکہ فیلڈ ہسپتال کو مکمل طورپرفعال بنانےکے اقدامات کئے جائیں۔