نمائندہ خصوصی، لاہور
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب جبکہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے میں صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہیں تو پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ھے۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ساتھ ہی ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات بھی ختم ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ سات ماہ پہلے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دے چکی ہے۔