لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) آئی جی پنجاب ڈاکٹر راؤ سردار علی کاکہنا ہے کہ تھانوں کےباہر کیمروں کی تنصیب سے ٹاؤٹس اور سفارش کلچر کے خاتمے میں مدد ملے گی۔راؤ سردار علی نے کہاکہ افسران تھانوں میں سائلین کی داد رسی یقینی بنائیں ۔ان کاکہنا تھا کہ ڈیجیٹل ڈیٹا کا بیک اپ سیف سٹیز اتھارٹی شفٹ کیا جائے گا.