لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا.چیف سیکرٹری پنجاب نےکھاد کی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری میں ملوث ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف انتظامی اقدامات کی طرز پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے.دکانوں پر کھاد کی قیمتوں کو بینرز کی صورت میں نمایاں طور پرآویزاں کرایا جائے۔گرانفروشی سے باز نہ آنے والے کھاد ڈیلرز کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
یوریا کھاد وافر مقدار میں موجود ہےذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ مصنوعی قلت پیدا کر کے نا جائز منافع کمانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کسانوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذخیرہ اندوز صرف کسانوں کے نہیں پوری قوم کے مجرم ہیں۔ گندم کی فصل کیلئے یوریا کھاد کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں