لاہور ( نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مشاورت سے مظبوط امیدوار لائینگے۔حکومت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے یکسو ہے، براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ساڑھے 3گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ایوان وزیراعلیٰ منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صوبائی وزرا راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ تجاویز کا جائزہ اور مختلف آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے اپنی آراء پیش کیں۔ دیگر امور بھی زیر بحث آئے،وزیر اعلیٰ نے کہا بلدیاتی الیکشن کے لئے مضبوط امیدوار میدان میں اتار ینگے، مشاورت کے ساتھ مخلص اور مضبوط امیدواروں کا چنائو کیا جائے گا، نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئے گی ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ تحریک انصاف کی حکومت کا فلاح عامہ کیلئے تاریخ ساز اقدام ہے اب تک ے 287منتخب شدہ ہسپتالوں سے ا یک لاکھ سے زائد افراد مفت علاج کرا چکے ہیں۔ان شہریوں کے علاج معالجے پر تقریباً 2ارب 17کروڑ روپے حکومت نے ادا کئے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کے علاقے سے اغواءکے بعد 5 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔