لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)لاہور شہر میں رمضان بازار لگا دئیے گئے ہیں،سیکرٹری لٹریسی پنجاب وجیہہ اللہ کنڈی کو ضلع لاہور کے رمضان بازار کو چیک کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ سیکرٹری لٹریسی پنجاب وجیہہ اللہ کنڈی کی زیر صدارت ڈی سی آفس لاہور میں اجلاس ہوا ۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ شہر میں 32 رمضان بازار لگا دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری لٹریسی پنجاب وجیہہ اللہ نے کہا کہ ڈیوٹی روسٹر پر عملدرآمد، بہترین سروس ڈلیوری پر خصوصی توجہ دی جائے اور سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کو اولین ترجیح دیں اور گراں فروشی پر سخت کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چیکنگ کریں گے ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری گراں فروشی کی شکایات 04299210630 اور واٹس ایپ نمبر 03070002345 اور ٹال فری نمبر080002345 پر کر سکتے ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔