پشاور(نمائندہ مقامی حکومت)کے پی کے میں جن اضلاع میں الیکشن ہونے ہیں ان میں تقریباً تمام ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں 16 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہوں گے۔پہلے مرحلے میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو جے یو آئی نے شکست دی تھی۔