پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن کا انعقاد
بورے والا(نمائندہ خصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل بورے والا کا ورکرز کنونشن مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا جس میں مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی راہنماء حافظ عبدالروف،حلقہ این اے 157 سے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر ابوذر سلیم،امیدوار حلقہ پی پی 229حاجی محمد اسلم،چوہدری عبدالصبور جنرل سیکرٹری پی پی231،رانا قیصر منظور سلہریا امیدوار ایم پی اے پی پی 230 ساہوکا،شیخ عبدالرحمن امیدوار ایم پی اے پی پی 231،رانامحمد شفیق امیر جماعت ضلع وہاڑی اور دیگر راہنماوں کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنماء حافظ عبدالروف اور این اے 157 سے امیدوار ڈاکٹر ابوذر سلیم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو مخلص ہو کر نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان کے لیے امت کی نمائیندگی کی صلاحیت رکھتے ہوں کرتے اور وہ ملک کو موجودہ درپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے اگے بڑھنا چاہیے۔
اس موقع پر رانا محمد صادق امیدوار ایم پی اے پی پی 233 وھاڑی مہر عابد سیال امیدوار ایم پی اے پی پی 232 ماچھیوال چوہدری محمد عمران اکرم، جوائنٹ سیکرٹری، پی پی231،مرزا محمد شاہد سرپرست مرکزی مسلم لیگ پورے والا بھی موجود تھے۔