وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔ پولیو جیسے موذی مرض کامکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بچوں کوصحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں۔انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیا ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ انسداد پولیو اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہاہوں – والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہم آج پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے عہد کی تجدیدکرتے ہیں۔