سی پی این ای وفد کی صدر کاظم خان کی قیادت میں گورنر پناجب چوہدری سرور سے ملاقات
لاہور (نمائندہ خصوصی) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈ یٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان کی قیادت میں وفد کی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور بھی تقریب میں شر یک ہوئے جبکہ اس موقع پر سی پی این ای کے اراکین میں گور نر پنجاب نے صحت انصاف کارڈ بھی تقسیم کیے اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے لیے سی پی این ای کے کردار کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں صدر سی پی این ای کاظم خان کے علاوہ اعجازالحق، ایاز خان، جمیل اطہر قاضی، ارشاد احمد عارف، طاہر فاروق، یوسف نظامی، ذوالفقار احمد راحت اور ضیاالرحمن تنولی سمیت بڑی تعداد میں سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران اور عہدیداران شریک تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پی این ای ایک اہم تر ین اور ایڈ یٹرز کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج مجھے آپ کی مہما ن نوازی کا موقعہ ملا ۔