کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات۔۔۔ پی ٹی آئی کیامیدوارشارٹ لسٹ
پاکستان تحریک انصاف نیکنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے 16 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا،لاہور کنٹونمنٹ بورڈ والٹن اور کینٹ کے بیس وارڈز میں انتخابات ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہور کے دفتر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے سولہ وارڈ کے امیدوار بھی شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ وارڈ ایک سے صابر حفیظ بٹ،وارڈ دو سے محمد عظیم اختر، وارڈ تین سے استاد رشید احمد، وارڈ چار سے راجہ شہزاد حسین، وارڈ پانچ سے میجر عرفان اکبر، وارڈ چھ سے چودھری عمر طالب، وارڈ سات سے امتیاز سندھو، وارڈ نو سے محمد وقاص اسلم اور وارڈ نمبردس سے فرمان علی ریاست کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دو سے محمد صیام، وارڈ تین سے فیصل حاکم بھٹی، وارڈ پانچ سے میجر ریٹائرڈ جاوید ضمیر،وارڈ چھ سے بشارت علی، وارڈ سات سے غلام سرور قصوری،وارڈ آٹھ سے شاہد سردار اوروارڈ نو سے عظمت اللہ وڑائچ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔