خودمختار بلدیاتی اداروں سے جرائم میں کمی ممکن:پرویز الٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام مزید منظم بنانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے ۔پرویز الٰہی سے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ مہرین ملک آدم نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ۔ پرویز الٰہی کا کہناتھا بلدیاتی نظام عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام ہے ۔ عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جب بھی موقع ملا اپنا کردار ادا کیا۔ ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی ادارے خود مختار ہونگے تو جرائم کی شرح میں بھی کمی ہو گی۔

متعلقہ خبریں