یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں صفائی و شجر کاری مہم کا آغاز
یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی اساتذہ اور طلبا نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں کے ساتھ مل کر کلین اینڈ گرین سیالکوٹ کے نام سےاپنی مدد آپ کے تحت صفائی و شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ جامعہ سیالکوٹ نےبیس ہزار پودے مختلف یونیورسٹیوں ، سکولوں اور کالجز کو عطیہ کیے۔ جناب فیصل منظور (چئیرمین بی-او-جی یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، محمد ریحان یونس (ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، پروفیسر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی (وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، خاور خواجہ (انور خواجہ انڈسٹریز)، میر خاور (میر یوسف انڈسٹریز)، چوہدری اکرم (معروف سماجی کارکن)، علاوہ ازیں جامعہ کے اساتذہ اور طلبا نے اس مہم میں بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے جامعہ کی طلبا سوسائٹی زینتھ کے نوجوانوں کو خصوصی داد دی، اور اس منصوبے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا عزم کیا۔