ضلع بہاولنگر میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کرپشن کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جاریے ہیں: شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
ڈپٹی کمشنربہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کی طرف سے کرپشن میں ملوث ملازمین کو سخت سزائیں دیں گئی ھیں. جس میں ظفر اقبال سینئر کلرک کو 25000ہزار رشوت لینے پر اینٹی کرپشن کا موقع پر گرفتاری اور انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر ایک سال کی سروس ضبط کرلی گئی. خضر حیات جونیئر کلرک کا 15000ہزار رشوت لینے پراینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتاری اور انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر 5سال کی سروس ضبط کر لی گئی شہزاد احمد رجسٹری کلرک اختیارات میں حد سے تجاوز کرنے پر نوکری سے فارغ کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات پر 3رجسٹری کلرکس کے تبادلے بھی کر دیے گئے. ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ سرکاری افسران و ملازمین اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور ہر شہری جب چاہے ان سے ملاقات کر سکتا ھے۔