تھانہ صدر تونسہ میں پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ
ثناء اللہ نامی شخص دوران موٹر سائیکل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے اپنی جان گنوا بیٹھا۔جس پر تھانہ صدر تونسہ میں مقدمہ نمبر 243/21 مورخہ 17.09.2021 بجرم 302/34 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج رجسٹر کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے وقوعہ کا نوٹس لیا اور سنئیر آفیسران کو ڈکیتی اور مزاحمت پر ثناء اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد ٹریس کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او عمر سعید ملک نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت کے پیش نظر ثناء اللہ مقتول کے لواحقین سے ملے اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔وقوعہ کے متعلق ڈی پی او عمر سعید ملک نے فورا ڈسٹرکٹ کے قابل ترین آفیسران پر مشتمل ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں خصوصی ٹاسک دیا۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے جائے واردات کا وزٹ کر کے تمام تر معاملات کو مختلف طریقے سے چیک کیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے آئی ٹی ٹیم کی مہارت، موقع کی جیو فینسگ کرائی گئی ، ملزمان کا سابقہ کا ریکارڈ کو چیک کیا گیا اور سیکیورٹی آفیسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی گئی۔انتہائی قلیل وقت میں ڈیرہ غازیخان پولیس کے ماہر اور قابل جوانوں کی بدولت ثناء اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ٹریس ہونے والے ملزمان1 اسماعیل عرف سمیع اللہ ولد یوسف قوم ڈکھنہ سکنہ مکول کلاں 2 عبدالغفار ولد غلام حاجی قوم عیسانی کھوسہ سکنہ مکلول کلاں3 شبیر احمد عرف ببلو ولد بشیر احمد سکنہ مکول کلاں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کو جو ذمہ داری سونپی تھی وہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی سپرویژن میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت سے جدید سائنسی خطوط اور دن رات کی محنت کر کے اپنی تمام تر کاوشوں اور سورس کو بروئے کار لاتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے ثناء اللہ کے اندھے قتل کا سراغ انتہائی قلیل وقت میں لگایا اور ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لے آئے۔ترجمان پولیس