با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال 24 ستمبر 2021
ساہیوال( )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڈ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں خسرہ جات کی ڈیجیٹل گرداوری شروع کر دی گئی ہے جسے نئے تعینات ہونے والے پٹواری سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈیجیٹل گرداوری کے بعد عوام کے محکمہ مال سے متعلقہ بہت سے مسائل حل ہونگے۔ صوبے بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی ڈیجیٹل گرداوری کا کام 15ستمبر سے جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی نگرانی میں اب تک 24072خسرہ جات کی ڈیجیٹل گرداوری کی جا چکی ہے جو پورے صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر ضلع گجرات میں 23879اور تیسرے نمبر پر ضلع پاک پتن میں اب تک 22678خسرہ جات کی ڈیجیٹل گرداوری مکمل ہو چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اس کا م کو محکمہ مال سے متعلقہ عوامی شکایات کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ نے محکمہ مال میں جو اصلاحات متعارف کروائی ہیں ان سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں جس سے ان کےقیمتی وقت اور سرمایہ کی بچت ہونے کے ساتھ ساتھ محکمہ مال پر ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔