سرگودہا(24ستمبر2021)میٹروپولٹین کارپوریشن کی جانب سے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن

میٹروپولٹین کارپوریشن کی جانب سے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شعیب نسوانہ شہر کے مختلف علاقوں کا علی الصبح دورہ کیا۔انہوں نے عید گاہ روڈ سمیت دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں تجاوزات ختم کروائیں اس موقع ان کا کہنا تھا کہ صفائی آپریشن میں سخت مانیٹرنگ سے موثر اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔افسران کے علی الصبح فیلڈ میں موجود ہونے کے سبب تمام مشینری بھی فیلڈ میں بروقت پہنچ رہی ہے۔انہوں نے یونین کونسلوں میں تعینات صفائی عملہ اور گاڑیوں کے اوقات کار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ عملہ صفائی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے،شہر کی صفائی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔خستہ حال ویسٹ کنٹینرز فوری مرمت کراکر رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے ایم سی افسران کو کارکردگی میں مزید بہتری کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام ورکرز اور فیلڈ سٹاف اپنی فیلڈ میں حاضری 100 فی صد کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے مختلف علاقوں کے وزٹ کے دوران شہریوں سے درخواست کی ہے کہ صفائی برقرار رکھنے کے لئے عملہ صفائی کا ساتھ دیں۔صفائی کے متعلق شکایات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے نمبروں یا سوشل میڈیا اکاونٹس پر آگاہ کریں

متعلقہ خبریں